انڈیگو نے 320 طیارے گراؤنڈ کردیئے

   

ممبئی : سب سے بڑی ایئر لائن انڈیگو اور گو فرسٹ نے انجن سپلائی چین اور پی این ڈبلیو کے مسائل کی وجہ سے 50 ایئربس اے 320 طیارے گراؤنڈ کر دیئے۔ سوشل میڈیا پر گراؤنڈ کیے گئے ان ایئربس طیاروں کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں انڈیگو اور گو فرسٹ کے طیارے ایئرپورٹ کے خالی گراؤنڈ میں کھڑے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس اہم تکنیکی مسئلہ کے باوجود ایئر لائن کے آپریشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ بجٹ کیریئرز میں سے ایک کمپنی کے سینئر اہلکار کا کہنا ہے کہ پی اینڈ ڈبلیو انجنوں کے ساتھ مسلسل مسائل پر قابو پانے کے لیے ان کی خریداری کے اگلے آرڈر کے لیے انجن فراہم کرنے والی کمپنی کو تبدیل کرنے کا بھی سوچا جا رہا ہے۔ اگست 2005ء میں وجود میں آنے والی انڈیگو ایئر محض 16 سال کے عرصے میں ہندوستان کی سب سے بڑی ایئر لائن کے طور پر سامنے آئی ہے جو 310 طیاروں کے ساتھ دنیا بھر میں 101 ڈسٹی نیشنز پر آپریشن بحال رکھے ہوئے ہے۔