انڈیگو کی دہلی سے کوالالمپور کیلئے روزانہ پرواز شروع ہوگی

   

نئی دہلی، 19 نومبر (یو این آئی) انڈیگو نے سال کے آخر کی تعطیلات سے پہلے دہلی سے جنوب مشرقی ایشیا کیلئے اپنی فضائی رابطہ خدمات میں توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ایئرلائن نے آج بتایا کہ وہ 20 دسمبر سے دہلی اور ملیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کے درمیان روزانہ راست پروازیں شروع کرے گی۔ اس کے علاوہ 20 دسمبر سے دہلی اور سنگاپور کے درمیان پروازوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گیا۔ اب دونوں شہروں کے درمیان ہر ہفتے 14 پروازیں دستیاب ہوں گی۔دہلی اور تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے درمیان 28 دسمبر سے ہر ہفتے 5 اضافی پروازیں شروع ہونگی۔ اس کے بعد دونوں شہروں کے درمیان ہر ہفتے کل 19 پروازیں دستیاب ہوں گی۔انڈیگو بنگلورو اور چینائی سے کوالالمپور کے لیے پہلے ہی براہ راست پروازیں چلا رہی ہے ۔