انکم ٹیکس وصولی میں تلنگانہ کو ملک میں ساتواں مقام

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : انکم ٹیکس وصولی کے معاملہ میں ریاست تلنگانہ کا ملک میں ساتواں رینک ہے جب کہ پڑوسی ریاست آندھرا پردیش اس معاملہ میں 14 ویں مقام پر ہے ۔ جاریہ مالیاتی سال کے دوران 15 فروری تک وصول شدہ انکم ٹیکس کی رقم 9 لاکھ کروڑ روپئے کے منجملہ تلنگانہ میں 37,806 کروڑ روپئے ( 4.1 فیصد ) وصول ہوئے ۔ اس میں آندھرا پردیش کا حصہ 13,946 کروڑ روپئے ہے جو جملہ موصولہ رقم کا صرف 1.4 فیصد ہے ۔ گذشتہ تین سال کے دوران ملک میں انکم ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدنی میں 13.14 فیصد تک اضافہ ہوا ۔ تلنگانہ میں انکم ٹیکس ریونیو میں 15.16 فیصد تک اضافہ ہوا جب کہ آندھرا پردیش میں یہ 11.95 فیصد ہے ۔ مہاراشٹرا کا آئی ٹی ریونیو میں سب سے زیادہ 34.23 فیصد کا حصہ ہے جب کہ بہار آخری مقام پر ہے ۔۔