انگلینڈ بیٹنگ شعبہ کا بکھر جانا شکست کی اصل وجہ :ناصر حسین

   

نئی دہلی۔ انگلینڈ کی ہندوستان سے ٹسٹ سیریز میں 4-1 سے شکست کے بعد سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے نشاندہی کی ہے کہ دورۂ ہند پر مہمانوں کی بیٹنگ شعبہ کا ڈھ جانا ایک اہم مسئلہ رہا جسے ٹیم کے انتظامیہ کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انگلینڈ نے حیدر آباد میں سیریزکا پہلا میچ 28 رنز سے جیتا تھا لیکن اس کے بعد وشاکھاپٹنم میں 6-68، راجکوٹ میں 8-95، رانچی میں 7-35، اور دھرم شالہ میں 9-118 سے بیٹنگ کے مہندم ہونے سے بین اسٹوکس کی قیادت والی ٹیم غالب ہندوستانی ٹیم کے خلاف سیریز نہیں جیت سکی ۔ بیٹنگ کا سلسلہ وار ناکام ہونا اس دورے کا اہم مسئلہ رہا۔ بہت سے مواقع ایسے آئے ہیں جہاں انہوں نے عمدہ آغازکیا اور پھر مڈل آرڈرڈھ گیا، یہ ہندوستان میں ہوسکتا ہے لیکن اس سیریز کی پچز شاندار رہی ہیں انگلینڈ کو اس سے کوئی شکایت نہیں ہو سکتی۔ اس کے علاوہ، انہوں نے پانچ میں سے تین ٹاس جیتے ہیں۔ وہ ان بیٹنگ شعبہ بکھر جانیکو دیکھیں گے اور کہیں گے ہم ان مقامات میں مختلف طریقے سے کیا کر سکتے تھے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ایسا دوبارہ نہ ہو کیونکہ یہ سیریز میں ایک سے زیادہ مرتبہ ہوا ہے، حسین نے دھرم شالہ میں پانچویں اور آخری ٹسٹ کے اختتام کے بعد اسکائی اسپورٹس پر ان خیالات کا اظہار کیا جہاں انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنزسے شکست ہوئی تھی۔ انہوں نے انگلینڈ پر بھی زور دیا کہ وہ انفرادی مظاہروںکو بہتر بنائے اور باز بال کی حکمت عملی پر توجہ نہ دے، یہ حوالہ دیتے ہوئے کہ ہندوستانی اسپنرز روی چندرن اشون اور کلدیپ یادو نے کس طرح بہتری لائی ہے۔ باز بال کے بارے میں بہت کچھ کہا اور لکھا گیا ہے۔ ہم اس اصطلاح میں کھو جاتے ہیں اور ٹیم اسے پسند نہیں کرتی ہے۔ یہ ان حالات میں انفرادی کارکردگی کے بارے میں ہے۔ ٹیسٹ میں اپنی 700 ویں وکٹ لینے والے جیمز اینڈرسن اور اپنے 100 ویں ٹسٹ میں نو وکٹ لینے والے روی چندرن اشون کے کھیل کے بہترین ہونے کی وجہ یہ ہے کہ وہ مسلسل بہتری کی کوشش کررہے ہیں۔ ایشز سیریز کے خراب ہونے کے بعد جمی کریز میں جاتے ہوئے اپنی رن اپ کی رفتار بڑھانا چاہتا تھا، یہ محسوس کرتے ہوئے کہ اسے 41 سال کی عمر میں کچھ زیادہ توانائی کی ضرورت ہے۔ اشون ہر وقت سیکھ رہا ہے، ۔ آپ ہندوستان کے اسپنر کلدیپ یادو کے ورژن 2 کو بھی دیکھیں۔ یہ ورژن ون سے بہت بہتر ہے کیونکہ اس نے بہتری لانے کی کوشش کی ہے۔ یہ جاننے کی کوشش کریں کہ آپ کیوں ناکام ہوئے ہیں ؟ زیک کرولی کیوں بہتر شروعات کرتے رہتے ہیں اور پھر ہمالیائی اسکور سے پہلے آؤٹ ہوتے رہتے ہیں؟ جب گیند اتنی نئی اورگھوم رہی ہو تو کیا بین ڈکٹ کو بولر کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے؟ اولی پوپ ایک شاندار 196، پھر کچھ نہیں۔ دیکھیں۔ آپ اپنا کھیل اور بہتر بنائیں۔ اس طرح آپ بطورکھلاڑی اور ایک ٹیم کے طور پر بہتر ہوتے ہیں۔ حسین نے مزید کہاکہ اینڈرسن کی 700 ٹسٹ وکٹیں حاصل کرنا ایک غیر معمولی کامیابی ہے اور شین وارن کی 708 وکٹیں اب ان کی نظروں میں ہوں گی۔