انگلینڈ میں انتہاپسندوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں

   

لندن : انگلینڈ کے علاقے ساؤتھ پورٹ میں مقامی مسجد کے باہر سفید فام انتہاپسند گروپ کے اراکین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں، مشتعل مظاہرین نے مسجد کے باہر کھڑی پولیس وین کو آگ لگا دی۔پولیس کی جانب سے مشتعل مظاہرین کو مسجد کی طرف پیش قدمی سے روکنے کی کوشش کی گئی جس پر انتہا پسند عناصر کی جانب سے مسجد اور پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔علاقے میں کشیدہ صورتحال پر قابو پانے کیلئے اینٹی رائٹز پولیس کو طلب کرلیا گیا۔ساؤتھ پورٹ میں مسجد کے باہر پر تشدد مظاہروں پر بیان جاری کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے کہا کہ پر امن ویجل کو پرتشدد اور غنڈہ گرد عناصر کی جانب سے ہائی جیک کرنے کی کوشش ساؤتھ پورٹ کی غمزدہ عوام کی توہین کے مترادف ہے۔
بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی پر پابندی کا اعلان
ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کیخلاف ہوئے پُرتشدد احتجاجی مظاہرو ں کے بعد حکومت نے جماعت اسلامی اوراس کی طلبہ تنظیم اسلامی چھاتروشبر پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی وزیر قانون انیس الحق نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی پر پابندی کے فیصلہ کو حتمیشکل دینے کیلئے وہ وزیر داخلہ سے مشاورت کریں گے اور ایک ایگزیکٹیو آرڈر کے ذریعہ جماعت اسلامی بنگلہ دیش اور اسلامی چھتروشبر پر پابندی عائد کی جائے گی۔