انگلینڈ کو پاکستان پر دوبارہ سبقت

   

کراچی : معین علی کی قیادت میں مہمان انگلینڈ نے آج پاکستان کو تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 63 رنز سے شکست دے کر 7 میچوں کی سیریز میں دوبارہ سبقت حاصل کرلی ہے ۔ پہلا میچ انگلینڈ نے اور دوسرا پاکستان نے جیتا تھا ۔ آج بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ سے پہلے بیٹنگ کرائی جس نے 221/3 اسکور کئے ۔ بین ڈکیٹ نے 70 اور ہیری بروک نے 81 رنز بنائے ۔ پاکستان 158/8 اسکور کرسکا ۔ سب سے زیادہ 65 رنز شان مسعود نے بنائے۔