انگوری بھابی کی 19 سال بعد شوہر سے علیحدگی

   

ممبئی : ٹی وی کی مشہور اداکارہ انگوری بھابی نے شادی کے 19 سال بعد اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ ’’بھابی جی گھر پر ہیں‘‘ سیرئیل کی مشہور اداکارہ شوبھانگی آترے نے اپنے شوہر سے پیوش پورے سے علیحدگی کی تصدیق کی ہے۔ اِس ضمن میں انھوں نے کہاکہ دونوں نے اپنی شادی کو بچانے کے لئے اپنی طرف سے پوری کوشش کی اور اختلافات کو ختم کرنے کی سعی کی لیکن یہ نہ ہوسکا۔ دونوں کو 18 سال کی بیٹی بھی ہے۔