اوسلو شوٹنگ کا ملزم ناروے کے حوالے کر دیا

   

اوسلو : ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں 2022 کو ہم جنس پسندوں کی ’پرائڈ پریڈ‘ کی شام فائرنگ کے واقعہ کے ایک ملزم کو پاکستانی حکام نے ناروے کے سپرد کر دیا ہے۔ 25 جون 2022 کو ہم جنس پسندوں کے حقوق کیلئے شروع ہونے والے اس پریڈ سے چند گھنٹے قبل اوسلو کے وسطی حصہ میں ایک گے کلب سمیت دو بارز کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جب کہ دیگر نو زخمی ہو گئے تھے۔ اس واقعہ میں مشتبہ مسلح حملہ آور ایرانی نژاد ناوریجیئن شہری زنیر متاپور تھا اور اسے اس وقت ناروے میں دہشت گردانہ حملے کے الزام میں مقدمہ کا سامنا ہے۔ متاپور نے اس واقعہ میں ملوث ہونے سے انکار کیا تھا، جب کہ ماہرین نفسیات اس کی ذہنی صحت کے حوالے سے مختلف رائے کا شکار ہیں اور اسی لیے اب تک اس کی سزا کا تعین نہیں ہو سکتا ہے۔