اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا

   

حیدرآباد 7اپریل (یواین آئی) سنگ دل اولاد نے اپنی ضعیف ماں کو گھر سے نکال دیا۔یہ افسوسناک واقعہ ضلع ورنگل میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق کریم آباد سے تعلق رکھنے والی80سالہ کومرماں کو چار اولادیں تھیں۔ان میں دو بیٹوں کی موت ہوگئی۔ ایک بیٹی اور ایک بیٹا بقیدحیات ہیں ۔ بیٹے نے ماں کو اپنے پاس رکھنے سے انکار کردیا ۔ بیٹی نے ماں کو اس شرط پر اپنے گھر میں سہارادیا کہ اس کی جائیداد اپنے اور شوہر کے نام کردے گی۔اس شرط کی تکمیل کے باوجود بیٹی نے ماں کو گھر سے نکال دیا۔مایوسی میں ماں سڑک پر سوگئی جس پر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے کومرماں کی شکایت پر بیٹے اور بیٹی کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔

ویج کسٹمر کو نان ویج فوڈ فراہم کرنے پر سوئیگی و ہوٹل کو 10 ہزار کا جرمانہ
حیدرآباد 7 اپریل (سیاست نیوز) ضلع کنزیومر ڈسپیوٹس ریڈریسل کمیشن، رنگاریڈی نے ویجیٹرین کھانے کا آرڈر دینے والی ایک کسٹمر کو نان ویج غذا پہنچانے والے آن لائن فوڈ ڈیلیوری اگریگیٹر سوئیگی اور ایک رسٹورنٹ پر 10 ہزار روپئے جرمانہ عائد کا حکم دیا۔ شکایت کنندہ شروتی باہیتی نے سوئیگی سے ایک ریسٹورنٹ سے ایک ویج رول کیلئے آرڈر دیا تھا لیکن اسے کھاتے وقت اس میں چکن کا پیس پایا گیا۔ اس کے علاوہ یہ غذائی ایٹم ٹھنڈا ہوگیا تھا کیوں کہ اسے ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچایا گیا تھا۔