اولا اینڈ اوبیر کمپنی کے خلاف کیاب ڈرائیورس کی شکایت

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ) : تلنگانہ ڈرائیورس یکتا اسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا کہ تلنگانہ اولا اینڈ اوبیر ڈرائیورس کو اولا اینڈ اوبیر کمپنی کی جانب سے ہراساں کیا جارہا ہے ۔ اسوسی ایشن نے الزام عائد کیا کہ گاڑیوں کی لیز اور یومیہ کرایہ کے معاملہ میں اولا اوبیر کمپنی نے ان کے ساتھ فریب کیا ہے ۔ ماہانہ 80 ہزار روپئے کی آمدنی کا تیقن دیا گیا تھا لیکن اس کے بجائے کمپنی کی جانب سے ڈرائیورس پر بھاری جرمانے عائد کرتے ہوئے انہیں ہراساں کیا جارہا ہے ۔ جس کی وجہ کیاب ڈرائیورس مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں ۔ اسوسی ایشن نے وزیر داخلہ سے اس جانب توجہ دینے کی اپیل کی ہے تاکہ ان کے مسائل حل ہوں ۔۔