حیدرآباد۔/22 فروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے جیونائیل ہومس، ریسکیو ہومس، شیلٹر ہومس اور مدارس میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی مساعی پر حکومت کو حلفنامہ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ چیف جسٹس ستیش چندر شرما اور جسٹس ابھینند کمار شاولی پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے بی نرسمہا چاری کی جانب سے داخل کردہ مفاد عامہ کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست میں ہاسٹلس، اولڈ ایج ہوم، یتیم خانوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی مانگ کی گئی۔ درخواست گذار نے کہا کہ سرکاری طور پر چلائے جانے والے ادارے ہوں یا پھر خانگی ان میں سی سی ٹی وی نصب کئے جائیں۔ عدالت نے حکومت اور پولیس کو اندرون چار ہفتے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔ر