اومی کرون کے ذیلی ویرینٹ کا پہلا کیس پاکستان میں

   

اسلام آباد: کوویڈ۔19 اومی کرون کے ذیلی قسم بی اے 2 12 1 کا پہلا کیس منگل کو پاکستان میں سامنے آیا۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے یہ اطلاع دی۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وائرس کے اس نئے ذیلی قسم سے متعلق کیسز دنیا بھر میں بڑھ رہے ہیں۔این آئی ایچ نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ “لوگوں کو اس وائرس کے رابطے میں آنے سے گریز کرنا چاہیے ۔ ہم ہر ایک سے ویکسین لگوانے کی پرزور اپیل کرتے ہیں اور جن لوگوں نے ابھی تک اپنی بوسٹر ڈوز نہیں لی ہے ، وہ اسے جلد از جلد لے لیں۔دریں اثنا، وزیر اعظم شہباز شریف نے منگل کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کو پھر سے بحال کرنے کی ہدایت دی جب ملک میں اومی کرون کے ذیلی قسموں سے متعلق پہلا کیس سامنے آیا۔