اونٹوں کی منتقلی اور ذبیحہ کرنے والوں کو سائبرآباد پولیس کا انتباہ

   

حیدرآباد۔تلنگانہ کے سائبر آباد پولیس کمشنر وی سی سجنار نے سائبرآباد کے حدود میں اونٹوں کی غیر قانونی منتقلی اور ان کے ذبیحہ کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔سائبرآباد پولیس کے بیان میں کہا گیا کہ پولیس اونٹوں کی خریدوفروخت اور اونٹ کا گوشت فروخت کرنے میں ملوث افراد اورتاجرین پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے ۔عوام الناس کو اطلاع دی گئی ہے کہ وہ اونٹ کی منتقلی اور ان کے غیر قانونی ذبیحہ کے ساتھ ساتھ اونٹ کے گوشت کوفروخت کرنے کے کام میں شامل نہ ہوں۔انہوں نے کہاکہ ایسا کرنے والوں کے خلاف جانوروں پر ظلم کے قانون1960،جی ایچ ایم سی ایکٹ 1955اورتعزیرات ہند کی دفعہ 429کے تحت پانچ سال کی سزا دی جائے گی یا پھر سزاکے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی عائد کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ اگر اس سلسلہ میں کوئی خلاف ورزی کررہا ہے تو پولیس کو اطلاع دی جائے ۔شکایت کرنے والے کی شناخت راز میں رکھی جائے گی۔