اوورسیز اسکالر شپس کیلئے درخواستیں مطلوب،حیدرآباد ضلعی محکمہ اقلیتی بہبود کا بیان

   

حیدرآباد ۔ 20 جون (پریس نوٹ) ضلعی عہدیدار برائے محکمہ اقلیتی بہبود حیدرآباد محمد الیاس احمد نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ موسم بہار 2026ء کے داخلوں کے سلسلہ میں غیرملکی یونیورسٹیوں میں پوسٹ گریجویٹ ؍ ڈاکٹریٹ کورسز کے حصول کیلئے امریکہ، آسٹریلیا، لندن، کینیڈا، فرانس، جرمنی، جاپان، نیوزی لینڈ، ساوتھ کوریا اور سنگاپور جیسے ممالک میں چیف منسٹر اوورسیز اسکالر شپ ؍ مالی امداد کی گرانٹ کیلئے اہل اقلیتی (مسلم، سکھ، عیسائی، جین، بدھسٹ، پارسی) طلبہ سے آن لائن درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ ایسے طلباء جو اہلیت کے تمام معیارات کو پورا کرتے ہیں اور یکم ؍ جنوری 2026ء سے 30 جون 2026ء کے دوران غیرملکی یونیورسٹیوں میں پوسٹ گریجویٹ، ڈاکٹریٹ کورسز میں داخلہ لیا ہے ان سے درخواست کی جاتی ہیکہ وہ ویب سائیٹ www.telanganaepass.cgg.gov.in کے ذریعہ آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ اس اسکیم کے مطابق منتخب طلباء اسکالر شپ ؍ مالی امداد کے تحت 20 لاکھ روپئے اور ایک طرف ٹکٹ کا کرایا دیا جائے گا۔ طلباء کے والدین کی سالانہ انکم 5 لاکھ روپیوں سے زائد نہیں ہونی چاہئے۔ ویب سائٹ موسم بہار 2026ء کیلئے یکم ؍ جون تا 30 جون 2026ء شام 5 بجے تک کھلی ہے۔ اسکیم اور درخواست ویب سائیٹ www.telanganaepass.cgg.gov.in یا ضلعی محکمہ اقلیتی بہبود کے دفتر حیدرآباد کمرہ نمبر 603 چھٹی منزل حج ہاؤس بلڈنگ نامپلی حیدرآباد 500001 ملاحظہ کریں۔ فون نمبر 040-23240134 پر ربط کریں۔ اہل اقلیتی طلباء جو سی ایم اوورسیز اسکالرشپ کے خواہاں ہیں، ان سے درخواست کی جاتی ہیکہ وہ آخری تاریخ یعنی 31-07-2026 کے اندر ضلعی محکمہ اقلیتی بہبود کے دفتر پر درخواست دیں۔