اوورسیز اسکالر شپ اسکیم 2020 کیلئے درخواستوں کی طلبی

,

   

30 نومبر آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ
حیدرآباد۔ محکمہ اقلیتی بہبود نے بیرونی یونیورسٹیز میں اقلیتی طلبہ کی اعلیٰ تعلیم کے سلسلہ میں اوورسیز اسکالر شپ اسکیم برائے سال 2020 اعلامیہ جاری کیا ہے۔ ڈائرکٹر اقلیتی بہبود نے2020 تعلیمی سال اسپرنگ اور فال سیزن میں داخلوں کیلئے اہل اقلیتی طلبہ سے اسکالر شپ کے سلسلہ میں آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔ قواعد کی تکمیل کرنے والے امیدوار جنہوں نے بیرونی یونیورسٹیز کے پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈی کورس میں جنوری 2020 تا ڈسمبر 2020 کے دوران داخلے حاصل کئے ہیں آن لائن درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ ویب سائیٹ
www.telanganaepass.gov.in
پر درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ اسپرنگ اور فال 2020 کے لئے درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 26 اکٹوبر تا 30 نومبر رہے گی۔ اسپرنگ اور فال سیزن 2020 کیلئے آن لائن درخواستیں 30 نومبر شام 5 بجے تک داخل کی جاسکتی ہیں ۔ اسکیم کی تفصیلات، اہلیت کے قواعد، ممالک کی تفصیل، اہلیت، لازمی دستاویزات اور دیگر اُمور کا ویب سائٹ پر مطالعہ کیا جاسکتا ہے۔ چیف منسٹر اوورسیز اسکالر شپ کے خواہشمند اقلیتی طلبہ سے مقررہ تاریخ سے قبل آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی خواہش کی ہے۔