او ٹی ٹی کے 18پلیٹ فارمز پر پابندی

   

نئی دہلی : حکومت نے فحش مواد اور مواد نشر کرنے والے او ٹی ٹی 18 پلیٹ فارم پر پابندی لگا دی ہے ۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے کہا کہ ان پلیٹ فارمز کے ساتھ ساتھ 19 ویب سائٹس، 10 ایپس، جن میں سے سات گوگل پلے اسٹور اور تین ایپل ایپ ا سٹور پر ہیں اور ان سے منسلک 57 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی شامل ہیں،ان پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے بار بار پلیٹ فارمز کی ذمہ داری پر زور دیا ہے کہ وہ ‘تعمیری اظہار’ کی آڑ میں فحاشی اور بدسلوکی کا پرچار نہ کریں۔ انہوں نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ فحش مواد شائع کرنے والے او ٹی ٹی 18 پلیٹ فارمز کو بلاک کیا جا رہا ہے ۔ یہ فیصلہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کی دفعات کے تحت مختلف وزارتوں، حکومت کے محکموں، میڈیا، تفریح، خواتین کے حقوق اور بچوں کے حقوق کے شعبے کے ماہرین کی مشاورت سے کیا گیا ہے ۔