آئی اے ایس آفیسر اطہر کی دوسری شادی کیلئے تیاریاں

   

سرینگر : کشمیر سے تعلق رکھنے والے آئی اے ایس افیسر اطہر عامر خان دوسری شادی کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ واضح رہے کہ آئی اے ایس ٹاپر اطہر خان کی شادی چند سال قبل راجستھان کہ آئی اے ایس ٹاپر ٹینا دابی سے ہوئی تھی اور شادی کے دو سال بعد ان دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔لیکن اطہر خان نے اتوار کو سرینگر میں مقیم ڈاکٹر مہرین قاضی سے منگنی کرلی۔اور منگنی کی تصاویر کو انسٹاگرام پر شیئر کی۔اظہر خان اس وقت سرینگر کے میونسپل کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔