آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیو امانو کا انتقال

   

ٹوکیو ۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نیوکلیئر توانائی کے بین الاقوامی ادارے ’آئی اے ای اے‘ کے سربراہ انتقال کر گئے ہیں۔ آئی اے ای اے نے یوکیو امانو کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے اس پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وہ ایک ایسی بیماری میں مبتلا تھے، جس کے بارے میں کسی کو بھی علم نہیں تھا۔وہ اسی وجہ سے جاریہ سال مارچ میں قبل از وقت اپنا عہدہ چھوڑنا چاہتے تھے۔ان کی مدت ملازمت 30 نومبر 2021ء کو ختم ہو رہی تھی۔ 72 سالہ امانو جاپانی سفارت کار تھے۔ انہیں جولائی 2009ء میں پہلی مرتبہ اس ادارے کا ڈائریکٹر جنرل منتخب کیا گیا تھا۔ وہ چار چار سال کے لیے تین مرتبہ اس ادارے کے سربراہ رہے۔