آر ٹی سی بسوں کارگو سرویس پر کے سی آر کی فوٹو لگانے کی تردید

   

حیدرآباد 4 فروری (این ایس ایس) میڈیا کے ایک گوشہ میں یہ اطلاعات گشت کررہی ہیں کہ ٹی ایس آر ٹی سی اپنی کارگو بسوں پر چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی تصاویر لگانے کا منصوبہ بنارہی ہے لیکن چیف منسٹر نے ان اطلاعات کو غلط قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ اُنھوں نے وضاحت کی کہ ان کا مقصد ٹی ایس آر ٹی سی کو اس کی بسوں کے ذریعہ کارگو سرویس شروع کرتے ہوئے فائدہ دلایا جائے اور اس سرویس کے ذریعہ کوئی تشہیر حاصل کرنا ان کا ارادہ نہیں ہے۔ یہ (تصویر لگانے کی) تجویز ان کے لئے قابل اتفاق نہیں ہے۔