آسام : سیلاب سے 85 اموات ،70 لاکھ متاثر

,

   

گوہاٹی : آسام میں سیلاب کی صورتحال میں کوئی خاص بہتری نہیں آئی ہے اور متعلقہ حادثات میں مزید 6 افراد فوت ہوئے ہیں ۔ ریاستی حکومت نے پیر کو کہا کہ تاحال 85 اموات ہوچکی ہیں ۔ چیف منسٹر آسام سرب نند سونووال نے بتایا کہ زائد از 70 لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں ۔ مرکزی اور ریاستی حکومت عوام کو تمام اقسام کی مدد فراہم کررہے ہیں ۔