آصفہ زرداری ڈرون لگنے سے زخمی

   

اسلام آباد ۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی ہمشیرہ آصفہ زرداری ڈرون کیمرہ لگنے سے زخمی ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی کے مہنگائی کے خلاف مارچ میں مرکزی ٹرک پر کھڑی آصفہ زرداری کوڈرون کیمرے نے زخمی کردیا، جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال میں منتقل کردیا، ڈاکٹر نے چند ٹانکے لگانے کو کہا ہے۔ ڈرون کیمرہ نجی ٹی وی کا آپریٹر اور انجینئر چلا رہے تھے، سگنل فریز ہونے سے اسکرین بلیک ہوئی اور ڈرون کیمرہ آؤٹ آف کنٹرول ہوگیا، جس کی وجہ سے ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، آصفہ زرداری کو ڈرون لگنے کے بعد بلاول کی سیکوریٹی نے خانگی ٹی وی کے عملے کو یرغمال بناکر نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا ہے۔