آن لائن دھوکا دہی ، ایک شخص 10 ہزار سے محروم

   

حیدرآباد۔21 مئی (سیاست نیوز)آن لائن سہولیات نے یومیہ زندگی کو بہت ہی آسان بنادیا ہے کیونکہ موبائل پر صرف چند ایک کلکس سے گھر کی دہلیز پر مختلف کھانوں کے علاوہ دیگر اشیا پہنچ جاتی ہیں لیکن بسااوقات صارفین کی لاپرواہی اور کم علمی کی وجہ وہ دھوکہ دہی کا بھی شکار بنتے ہیں جن میں اکاؤنٹ سے رقم غائب کردینا سب سے بڑا دھوکہ ہے ،سائبر دھوکہ دہی کا آئے دن کوئی نہ کوئی شکار بنتا ہے اور اس مرتبہ یہ شکار حیدرآباد کے بابا نگر کے محمد اسلم بنے ہیں۔تفصیلات کے بموجب اسلم نے کہا کہ انہیں آن لائن کریڈیٹ کارڈ کی فراہمی کا تیقن دینے والے شخص نے خود کو آئی سی سی کا ملازم ظاہر کیا اور ایک آن لائن فارم بھرنے کی ہدایت دی جس کیلئے اور کوئیک ایپ ڈاؤن لوڈ کروایا۔جیسے ہی ایپ ڈاؤن لوڈ ہوا انکے ایس بی آئی اکاؤنٹ سے 10 ہزار نکالئے گئے۔رقم چلے جانے پر انہوں نے اس کی شکایت سائبر کرائم کوکی۔ان کی شکایت پر سائبر کرائم حکام نے ایس بی آئی کریڈیٹ کارڈ ڈیویژن مکتوب تحریر کرتے ہوئے اسلم کے کارڈ سے ہونے والے اس کے ٹرانسکشنس کے اسٹیٹ منٹس،اگر لین دین آن لائن ہوا ہے تو اس کا آئی پی ایڈریس ،پی اوایس کے ذریعہ ہونے والی لین دین کے علاوہ اگر اے ٹی ایم سے لین دین ہوئی ہے تو اس کی ویڈیو کلپ کے علاوہ جس اے ٹی ایم سے رقم نکالی گئی ہے اس کے مقام کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔