آؤٹر رنگ روڈ پر 21 کیلو میٹر کا سولار سائیکلنگ ٹریک ہوگا

   

حیدرآباد 29 مئی (سیاست نیوز) آؤٹر رنگ روڈ پر تیز رفتار گاڑیوں کیلئے کشادہ لینس کے ساتھ ساتھ سائیکل سواری کیلئے ٹرئیکس بنائے جائیں گے۔ ریاستی حکومت نے اب آؤٹر رنگ روڈ پر ایک 21 کیلو میٹر کا سائیکل ٹریک بنانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں جنوبی کوریا میں اس طرح کی سہولتوں سے تحریک پاکر سولار کورڈ روفنگ سسٹم ہوگا۔ سائیکلسٹس کیلئے ٹرئیکس سرویس روڈ اور مین کیریج وے کے درمیان بنائے جائیں گے۔ اس سہولت سے سائیکلسٹس کو دھوپ، بارش اور دیگر موسمی حالات سے تحفظ حاصل ہونے کے علاوہ وہ اصل ٹریفک سے الگ ہوں گے۔ اس طرح ان کی سیفٹی میں اضافہ ہوگا۔ یہ ٹرئیک نانک رام گوڑہ تا تلنگانہ اسٹیٹ پولیس اکیڈیمی 8 کیلو میٹر اور نارسنگی تا کلور 13 کلو میٹر اسٹریچ کا ہوگا۔ 4.5 میٹر کے سائیکل ٹرئیک کو ایچ ایم ڈی اے کی ونگ، حیدرآباد گروتھ کاریڈر لمیٹیڈ (HGCL) کی جانب سے بنایا جائے گا۔ جب یہ تیار ہو تو اس میں تین سائیکل لین ہوں گے اور دونوں جانب ایک میٹر کا گرین اسپیس ہوگا۔ اس ٹریک پر سائیکلسٹس کے لئے کئی سہولتیں ہوں گی بشمول پارکنگ جگہ، سرویلینس کیمرے، بائی سائیکل ڈاکنگ اینڈ رینٹل اسٹیشنس، فوڈ کورٹس، پینے کا پانی، ریسٹ رومس اور بیسک بائی سائیکل ریپیر شاپس۔ اس کے علاوہ اس ٹریک پر بہتر روشنی کا بھی انتظام کیا جائے گا۔