آپ کی مدد کیلئے میرے والد مجھ سے دور ہیں

,

   

براہ کرم گھروں میں رہیں، شہریوں کو پولیس ملازم کی 9 سالہ لڑکی کا مشورہ
٭ مرکزی وزیر کرن رجیجو نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اروناچل پردیش پولیس ملازم کی 9 سالہ دختر نے عوام پر زور دیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے وہ براہ کرم لاک ڈاؤن کے دوران گھر پر ہی رہیں۔ اس معصوم لڑکی کو ہاتھ میں پلے کارڈ تھامے دیکھا جاسکتا ہے جس پر لکھا ہے کہ ’’میرے والد ایک پولیس ملازم ہیں۔ وہ مجھ سے دور ہیں تاکہ آپ کی مدد کرسکیں۔ کیا آپ براہ کرم گھر میں رہ کر ان کی مدد کریں گے؟