آیودھیا سے متعلق کیسس کی سماعت ،راست نشر کرنے یا ریکارڈ کرنے کی استدعا

   

نئی دہلی 6ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آ ج آر ایس ایس کے اس عرضی کو جس میں آیودھیا سے متعلق کیسس کی سماعت کو براہ راست نشر کرنے یا ریکارڈ کرنے کی استدعا کی گئی ہے ،کو چیف جسٹس آف انڈ یا رنجن گگوئی کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ آیودھیا معاملے کی پانچ رکنی دستوری بنچ جسکی قیادت چیف جسٹس آف انڈیا قیادت میں سماعت جاری ہے۔تاہم مذکورہ درخواست جوکہ آرایس ایس کے نظریہ ساز کے این گوندآچاریہ نے کی طرف سے داخل کی گئی ہے،جسٹس آرایف نریمن اورجسٹس سوریہ کانت پرمشتمل بنچ کے سامنے پیش کیا تھا ،جس میں یودھیا سے متعلق کیسس کی سماعت کو براہ راست نشر کرنے یا ریکارڈ کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔