اٹلی لکژری کشتی حادثے میں لاپتہ 6 افراد میں سے 4 کی لاشیں مل گئیں

   

روم : اٹلی کے ساحل پر حادثے کا شکار ہونے والی لکژری یاٹ کے لاپتہ 6 مسافروں میں سے 4 کی لاشیں مل گئیں۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق اٹلی کے علاقے سسلی کے ساحل پر حادثے کا شکار ہونے کے بعد کشتی پر سوار برطانوی ٹیک جائنٹ مائک لینچ، ان کی 18 سالہ بیٹی ہانا، مورگن اسٹینلے انٹرنیشنل کے چیئرمین جوناتھن بلومر، ان کی اہلیہ، معروف امریکی وکیل کرس مورویلو اور ان کی اہلیہ لاپتہ ہوگئے تھے۔خبر کے مطابق لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکو آپریشن دو روز جاری رہا جس کے بعد برطانوی ٹیک جائنٹ مائیک لینچ، ان کی 18 سالہ بیٹی ہانا، جوناتھن بلومر اور کرس مورویلو کی لاشیں مل گئیں ہیں۔مقامی حکام کے مطابق لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کرس مورویلو اور جوناتھن بلومر کے بیویوں کی لاشوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔یاد رہے کہ برطانوی ساختہ بیسیان کشتی پر 22 افراد سوار تھے، طوفان سے ٹکرانے کے باعث کشتی کو حادثہ پیش آگیا تھا۔