اٹلی میں شدید طوفان اور بارش سے عام زندگی متاثر

   

روم : پورے اٹلی کو متاثر کرنے والے شدید طوفان اور موسلا دھار بارش برفانی تودے، گرنے، دریاوّں میں طغیانی آنے اور سیلاب کا موجب بنیں۔اطالوی پریس میں شائع ہونے والی خبروں میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ایام میں ملک کو اپنے زیر ِ اثر لینے والے شدید طوفان اور موسلا دھار بارشوں نے روزہ مرہ کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے شمال میں ویلے دی اوستا کے علاقے میں واقع الپس میں تقریباً 4 ہزار میٹر کی بلندی پر واقع مونٹی روزا پہاڑ پر برفانی تودہ گرنے کا واقعہ پیش آیا، اور اس دوران کچھ کوہ پیما جو اس وقت پہاڑ پر چڑھ رہے تھے کے برفانی تودے تلے آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔بعض ذرائع ابلاغ کے مطابق 8 کوہ پیما تودے سے متاثر ہوئے ہیں اور بعض کے زخمی ہونے کاخدشہ ہے۔دوسری جانب پریس میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ الپس کے بلند ترین مقام مونٹ بلینک کو سر کرنے والے 4 کوہ پیما ہفتے کے آخر میں آنے والے طوفان میں لاپتہ ہو گئے جن میں 2کوریائی اور 2 اطالوی کوہ پیما شامل ہیں۔

روس کو اسلحہ کی فراہمی، ایران پر امریکہ کی نئی پابندیاں
واشنگٹن : امریکہ نے روس کو مہلک ہتھیارفراہم کر کے یوکرین کی جنگ کو ماسکو کے حق میں بدلنے کے جواز میں ایران پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ کے بیان کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔بیان میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ ایران نے یوکرین کی “غیر قانونی” جنگ میں روس کو مہلک ہتھیار بھیج کر اس کی حمایت کی ہے ، جس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔وزارت نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہیکہ تہران ماسکو کو بیلسٹک میزائل بھیجتا رہا اور یہ ہتھیار روس نے یوکرین میں استعمال کیے۔اس تناظر میں ہتھیاروں کی منتقلی سے متعلق ایران اور روس کے 10 افراد اور 6 اداروں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔