اپوزیشن الائنس۔ممتا‘ اکھیلیش کی کلکتہ میں ملاقات متوقع

,

   

دو نوں قائدین کابی جے پی کے خلاف ایک عظیم اتحاد کے امکانات پر تبادلے خیال متوقع ہے
کلکتہ۔ مغربی بنگال چیف منسٹر ممتا بنرجی اور سماج وادی پارٹی سربراہ اکھیلیش یادو کے درمیان میں جمعہ کے روز کلکتہ میں ملاقات متوقع ہے تاکہ 2024لوک سبھا انتخابات کے لئے اپوزیشن اتحاد پر تبادلہ خیال کیا جسکے‘ ترنمول کانگریس کے ذریعہ یہ بات کہی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ دو قائدین کی ملاقات جنوبی کلکتہ میں کالی گھاٹ کے بنرجی کے مکان پر ہوگی جہاں پر یہ دو نوں قائدین کا کانگریس کوشامل کئے بغیر بی جے پی کے خلاف ایک عظیم اتحاد کے امکانات پر تبادلے خیال متوقع ہے۔

مغربی بنگال کی کابینہ کے ایک سینئر نام ظاہر کرنے سے انکار کے ساتھ کہاکہ ”اکھیلیش یادو ان کی پارٹی کی نیشنل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں جمعہ کے روز کلکتہ کے ایک ہوٹل میں شرکت کریں گے۔

میٹنگ میں شرکت کے بعد وہ چیف منسٹرکی رہائش گاہ کالی گھاٹ میں 5بجے جائیں گے۔ اس سے قبل اسی دوپہر میں چیف منسٹر نے ان کی پارٹی کا ایک کور کمیٹی اجلاس3بجے طلب کیا ہے جس میں ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھشیک بنرجی شریک ہوں گے“۔

پچھلے ہفتہ اٹھ اپوزیشن جماعتوں بشمول بنرجی او راکھیلیش نے و زیراعظم نریندر مودی سے ایک تحریری مکتوب میں شکایت کی تھی کہ مرکزی ایجنسیاں جیسے سی بی ائی اور ای ڈی بالخصوص ملک میں سیاسی پارٹیوں کو جانبدارنہ انداز میں نشانہ بنارہے ہے۔

تاہم اس میں دائیں بازو او رکانگریس کی طرف سے کوئی دستخط نہیں تھی۔ پیر کے روز جب مغربی بنگال کے توسیع بجٹ سیشن کا آخری دن تھا ایک تحریک پیش کرتے ہوئے مغربی بنگال میں سنٹرل ایجنسیوں کے منافقانہ رول کی مذمت کی گئی ہے۔

اسپیکر بمن باندھواپادھیائے مانا ہے کہ اگر کوئی مرکزی ایجنسی ایوان کے کسی ممبر پر کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے تو اس کو چاہئے کہ وہ اسپیکرکے دفتر کو پہلے جانکاری دے۔تاہم جب تحریک منظورکی گئی تب ایوان کے اندر بی جے پی کو کوئی بھی رکن اسمبلی موجود نہیں تھا۔