اپوزیشن کو نشانہ بنانے مرکز کی ٹولیاں سرگرم

   

ترنمول کانگریس کی ایم پی مہوا موئترا نے چہارشنبہ کو مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ اپوزیشن کو نشانہ بنانے کیلئے پروپگنڈہ مشنری اور ٹرول آرمیز کو استعمال کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کبھی اپوزیشن نے حکومت سے عدم اتفاق کیا اسے قوم دشمن قرار دیئے جانے کا جوکھم لگا رہتا ہے۔ مہوا موئترا پارلیمنٹ میں انسداد غیرقانونی سرگرمیاں ترمیمی بل 2019 پر بحث میں مخاطب تھیں ۔