اپوزیشن کے مارچ کی راہول گاندھی نے کی قیادت‘ کہا حکومت جمہوریت کا قتل کررہی ہے

,

   

مذکورہ اپوزیشن قائدین نے فوری طور پر زراعی قوانین سے دستبرداری کی مانگ کی اور کہاکہ وہ جمعہ تک مقرر مانسون اجلاس کی تخفیف کی مخالفت کرتے ہیں


نئی دہلی۔مانسون سیشن میں تخفیف کے خلاف جمعرات کے روز احتجاج کرتے ہوئے اراکین پارلیمنٹ اور مختلف اپوزیشن پارٹیوں کے قائدین نے پارلیمنٹ سے وجئے چوک تک مارچ نکالا ہے۔

مذکورہ اراکین پارلیمنٹ کے ہاتھوں میں بیانر س او رپلے کارڈس تھے جس پر زراعی قوانین سے دستبرداری کی جائے اور ”جمہوریت کاقتل“ تحریر کیاہوا تھا۔

احتجاج کی قیادت کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے مبینہ طورپر کہاکہ ”ہم یہاں پر باہر میڈیا سے بات کرنے کے لئے ائے ہیں کیونکہ ہم اپوزیشن میں ہیاور ہمیں پارلیمنٹ میں بولنے نہیں دیاجارہا ہے۔

یہ جمہوریت کا قتل کا ہے“۔راہول گاندھی نے الزام لگایاکہ ملک میں 60فیصد لوگوں کی آواز کو دبایا اورکچلا جارہا ہے اور ایک روز قبل راجیہ سبھا میں‘انہیں (خاتون اراکین پارلیمنٹ) کو یہا ں تک کے پیٹاگیاہے۔ پارلیمنٹ کا اجلاس ہوگیا ہے او ر60فیصد ملک کی عوام کا یہ خیال ہے کہ پارلیمنٹ کااجلاس ہوا ہی نہیں ہے“۔

مذکورہ اپوزیشن قائدین نے فوری طور پر زراعی قوانین سے دستبرداری کی مانگ کی اور کہاکہ وہ جمعہ تک مقرر مانسون اجلاس کی تخفیف کی مخالفت کرتے ہیں۔شیو سیناایم پی سنجے راؤت نے کہاکہ ”اپنے خیالات کااظہار کرنے کا اپوزیشن کو ایوان میں موقع نہیں دیاجارہا ہے اور ایک روزق بل پیش ائے خواتین اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ واقعہ جمہوریت کے خلاف ہے اورکیونکہ اس سے ایسا محسو س ہورہا ہے کہ ہم(اپوزیشن) پاکستان کی سرحد پر کھڑے ہیں“۔

چہارشنبہ کے روز پیش ائے واقعہ کی شکایت کرنے کے لئے اپوزیشن قائدین چیرمن سے ملاقات کرنا چاہتے تھے۔ مارچ سے قبل مذکورہ اپوزیشن کے ایم پیز نے پارلیمنٹ میں ایک میٹنگ بھی کی تھی۔چہارشنبہ کے روز پارلیمنٹ کو ملتو ی کردیاگیاتھا مگر اپوزیشن کاالزام ہے کہ جب انہوں نے ایوان میں انشورنس بل کی مخالفت کی تو مرد مارشلوں نے خاتون اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ ہاتھا پائی کی ہے۔

کانگریس ایم پی چایا ورما جو کانگریس کی وہب ہیں نے کہاکہ ”مجھے مرد مارشلوں نے دھکہ دیا اور اسی کے ساتھ میں پھولاؤ دیوی ناتم پر گری جو ایوان کے فلورپر گریں اس وقت میں راستہ بنارہی تھی“۔

این سی پی سربراہ شرد پوار نے کہاکہ ”میرے سارے پارلیمانی کیریر میں نے دیکھا کہ ایوان بالیٰ میں خاتون اراکین پارلیمنٹ پر حملہ کیاگیاہے۔ ایوان میں باہر سے 40سے زائد مرد او رعورتیں بلائے گئے تھے۔ یہ بہت ہی غمگین او ردرد بھرا ہے‘ جمہوریت پر یہ ایک حملہ ہے“۔

کانگریس چیف وہپ جئے رام رمیش نے کہاکہ ”انشورنس ترمیمی بل برائے خانگی جی ائی سی کو راجیہ سبھا میں منظوری سکیورٹی کی بھاری تعداد کے درمیان میں پیش کیاگیاہے۔

مذکورہ حکومت نے ایک انتخاب کمیٹی کو بھیجنے سے انکار کیا‘ تما م اپوزیشن جس میں بی جے پی بھی شامل ان کی یہ مانگ ہے۔ جو آج شام ہوا ہے وہ کسی مظالم سے کم نہیں ہے“