اپڑوپاٹل جاترا کے انتظامات کا جائزہ

   

میدک /15 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)میدک کے منڈل پاپناپیٹ کے ناگسان پلی پر واقع ریاست تلنگانہ کی مشہور دیوواستھالائم ’’ ایڑوپاٹل مندر‘‘ پر سہ روزہ منعقد شدنی جاترا کا 18 فروری کو آغاز ہوگا جو 20 فروری تک جاری رہے گا ۔ اس خصوص میں یاترایوں کو سہولتوں کی فراہمی کے مقصد سے دفتر ضلع کلکٹر پر کلکٹر راجشہ شی شاہ کی صدارت میں ایڈیشنل کلکٹرس پرتیبھا سنگھ ، جی رمیش کے ہمراہ دیگر متعلقہ سرکاری عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ یاتریوں کو کسی بھی قسم کی دشواریاں پیش نہ آئیں تمام بنیاد ی سہولتوں کی فراہمی ٹھوس انداز میں ہونی چاہئے ۔ انہوں نے محکمہ پولیس کے اعلی عہدیداروں کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ یاتریوں کی آمد و رفت میں جاترا کے موقع پر کوئی ناخوشگوار واقعات پیش نہ آئیں ۔ پولیس کا معقول بندوبست ہونا چاہئے ۔ ضلع ایس پی روہنی پریہ درشنی ، ڈی ایس پی میدک مسٹر سائئدلو کی راست نگرانی میں یہاں سرکل انسپکٹرس ، سب انسپکٹرس اور پولیس اہلکاروں کی جان بسے سخت بندوبست کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر محکمہ ٹرانسکو ، محکمہ بلدیہ ، محکمہ ہیلت کے عہدیدار بھی شریک تھے ۔