اڈانی گروپ کی بجلی کے شعبہ میں 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

   

سرمایہ کاری کی مدت 10سال ،جے پی مورگن انڈیا انویسٹر سمٹ سے گوتم اڈانی کا خطاب

نئی دہلی : اڈانی گروپ اگلے 10 برسوں میں قابل تجدید توانائی کی پیداوار ، کمپونٹ مینوفیکچرنگ، ٹرانسمیشن اورا ڈسٹریبیوشن میں 20 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے جے پی مورگن انڈیا انویسٹر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں تک ہماری شراکتداری ہے ، اڈانی گروپ سسٹینبلٹی کے معاملے میں ہندوستان کے موقف عین مطابق ہے ۔ ہم 33-35 فیصد شدت میں کمی حاصل کرنے کے ہندوستان کے این ڈی سی ہدف سمیت ہندوستان کی جانب سے دستخط کردہ اہداف کو حاصل کریں گے ۔ ہمیں یہ بھی یقین ہے کہ ہماری انٹیگریٹڈ ویلیو چین ، ہماری وسیع سطح اور تجربہ ہمیں دنیا میں کہیں بھی سب سے کم خرچ والا گرین الیکٹران پروڈیوسر بننے کی راہ پر لے جاتا ہے ۔ اڈانی نے کہا کہ اپنی پیداوار ، تعمیر اور معاہدہ شدہ منصوبوں کی بنیاد پران کا گروپ پہلے سے ہی دنیا کی سب بڑی کمپنی ہے ۔ ہمارا قابل تجدید پورٹ فولیو مقررہ وقت سے چار سال پہلے 25 گیگا واٹ کے ہمارے ابتدائی ہدف تک پہنچ گیا ہے ۔ یہ ہمیں 2030 تک دنیا کی سب سے بڑی قابل تجدید توانائی پیدا کرنے والی کمپنی بننے کی راہ پر لے جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا‘‘ 2025 تک ہمارے منصوبہ بند سرمائے کے اخراجات کا 75 فیصد سے زیادہ گرین ٹیکنالوجی میں ہوگا ۔ آج یوٹیلیٹیز سے ہمارے ای بی آئی ٹی ڈے اے کا 43 فیصد پہلے سے ہی گرین بزنس سے ہے ۔ ہم اپنی قابل تجدید توانائی کی پیداواری صلاحیت کو تین اگلے چاربرسوں میں تین گنا یعنی 21 فیصد سے 63 فیصد کی بلندترین سطح پر پہنچا دیں گے ۔ اس سطح پرکوئی کمپنی مینوفیکچرنگ نہیں کر رہی ہے ’’۔