اڈیشہ، جھارکھنڈ اور چھتیس گڑھ میں بارش کا امکان‘ ایلو الرٹ جاری

   

نئی دہلی: ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کل اوڈیشہ، جھارکھنڈ اور چھتیس گڑھ کیلئے اورنج الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بعض ریاستوں میں اگلے 48 گھنٹوں میں بھاری سے بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔ پڑوسی ریاست جھارکھنڈ میں، سمندری طوفان کی گردش سطح سمندر سے 7.6 کلومیٹر تک پھیلی ہوئی ہے۔ آئی ایم ڈی نے 4 اکتوبرتک سب ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے اوسط بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔اسکائی میٹ ویدر رپورٹ کے مطابق بہار، جھارکھنڈ، جنوب مشرقی اتر پردیش، چھتیس گڑھ کے کچھ حصوں، مغربی بنگال، انڈمان اور نکوبار جزائر، جنوبی کونکن اور گوا، جنوبی مدھیہ مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ میں دور دراز مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔ تلنگانہ، شمالی اندورنی کرناٹک، ساحلی کرناٹک، کیرالہ، شمال مشرقی ہندوستان، سکم، اڈیشہ، جنوبی چھتیس گڑھ، مشرقی اتر پردیش، مشرقی مدھیہ پردیش، ساحلی آندھرا پردیش اور لکشا دیپ میں ہلکی سے اوسط بارش کا امکان ہے۔ اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، ودربھ اور ٹاملناڈو میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔بہار اور جزائر انڈمان نکوبار میں 5 اکتوبر تک بارش کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی نے مزید کہا کہ 3 اکتوبر کو بہار، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور 3 اکتوبر کو سکم میں بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔ 5 اکتوبر تک آسام اور میگھالیہ میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں یکم، تین اور چار اکتوبر کو اور اروناچل پردیش میں تین اور چار اکتوبر کو شدید بارش کا امکان ہے۔ مشرقی مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں جنوب مغربی مانسون کی واپسی کی لائن گلمرگ، دھرم شالہ، پنت نگر، اٹاوہ، مورینا، سوائی مادھوپور، جودھ پور، بارمیر سے گزر رہی ہے۔