اکشے کمار نے حیدرآباد میں ہاوزفل 4 کے گیت کی لانچنگ کی

   

اکشے کمار، رتیش دیشمکھ اور بابی دیول کی آنے والی فلم ’’ہاوز فل 4‘‘ کے ایک گیت ’’بالا شیطان کا سالا‘‘ گیت کی 7 اکتوبر کو حیدرآباد کے پارک حیات بنجارہ ہلز میں اکشے کمار، کرتی سنن، کرتی کھربنڈہ اور پوجا ہیگڈے کی موجودگی میں لانچنگ عمل میں لائی گئی۔ اس سے قبل ہاوز فل فرنچائزی کے چوتھے حصہ کے ٹریلر کو اسکرین پر پیش کیا گیا جسے دیکھنے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ یہ فلم ایک بار پھر سے شائقین کو ہنساکر لوٹ پوٹ کردینگی۔ ٹریلر دیکھنے سے ایسا لگا کہ فلم کی کہانی دوبارہ جنم لینے کے تڑکے پر مشتمل ہے جو اس فلم کی کہانی کو دلچسپ بناتی ہے۔ فلم میں ایسا لگتا ہے کہ اکشے کمار، رتیش دیشمکھ، بابی دیول، کرتی سنن، کرتی کھربنڈہ اور پوجا ہیگڈے کا دوسرا جنم دکھایا جائے گا۔ 600 سال بعد ایک بار پھر سے ان جوڑیوں کی شادی ہوتی ہے، لیکن لائف پارٹنرس بدل جاتے ہیں۔ ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ اکشے کمار کو 600 سال پہلے کا سب یاد ہے وہ رتیش اور بابی دیول کو بتاتے ہیں کہ ان تینوں کی شادی ان کی بھابیوں سے ہوگئی ہے یعنی 600 سال پہلے جو ان کی پتنی تھی۔ فلم میں کرتی سنن، پوجا ہیگڈے اور کرتی کھربنڈہ لیڈ ایکٹریس ہے۔ ساتھ ہی چنکی پانڈے، جانی لیور، رنجیت فلم کی کامیڈی میں اور زیادہ جان ڈال رہے ہیں۔ فلم کے مکالمے ہنسنے پر مجبور کردیتے ہیں۔ اس پر اکشے اور رتیش کی ڈلیوری اور تاثرات زبردست ہیں۔ ٹریلر میں لگتا ہے نواز الدین صدیقی ایک تانترک کے کردار میں ہیں۔ یہ فلم 26 اکتوبر کو دیوالی کے موقع پر ریلیز ہو رہی ہے۔ فلم کو فرہاد سمجی نے ڈائرکٹ کیا ہے اور ساجد نڈیاڈوالا نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔ گیت کی لانچنگ کے موقع پر اکشے کمار نے ہال میں موجود نوجوانوں سے خواہش کی کہ وہ اس گیت پر رقص کرنا چاہتے ہیں تو اسٹیج پر آئیں اور اکشے کے کہنے پر نوجوانوں نے اسٹیج پر اس گیت پر رقص کیا۔