اکٹوبریا نومبر میں ہند وستان اور پاکستان کے درمیان جنگ متوقع، پاکستانی ریلوے وزیر شیخ رشید کا احمقانہ بیان

,

   

نئی دہلی: پاکستان ریلوے وزیر شیخ رشید احمد نے پیش گوئی کی کہ جاریہ سال اکٹوبر یا نومبر میں ہندوستان۔ پاکستان کے درمیان جنگ ہوسکتی ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے یہ احمقانہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کو آزاد کروانے کیلئے حتمی مرحلہ آگیا ہے اور اس مرتبہ ہندوستان پر حملہ آخری حملہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر یونائیٹیڈ نیشنل سیکوریٹی کونسل کشمیر کے مسئلہ کا حل چاہتی ہے تو انہیں اس مسئلہ پر بات چیت کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی مقدر کا فیصلہ وہاں کے نوجوان کریں گے۔ ہم وادی کشمیر کی عوام سے ساتھ ہیں۔“ انہوں نے وزیر اعظم ہندوستان نریندر مودی کو وادی میں حالات خراب کرنے کا مورود الزام کھڑاتے ہوئے کہا کہ مودی نے کشمیر کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کردیا ہے۔ صرف پاکستان ہی مودی کے سامنے دیوار بن کر کھڑی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اس مسئلہ پر مسلم ممالک خاموش کیوں ہیں؟

شیخ احمد نے کہا کہ نہرو اور گاندھی کا بھارت مرچکا ہے جبکہ آج مذاکرات کا وقت نہیں او رجو مذاکرات کا خیال کرتے ہیں وہ بیوقوف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزے کی بات یہ ہے کہ جب پاکستان میں 1998ء میں ایٹمی تجربہ کیا تھا تو یہ جناب ملک چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔