اگر صدر بنی تو گھر خریدنے والوں کو 25ہزار ڈالرس کی امداد: کملاہیریس

   

واشنگٹن: امریکہ کی ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیریس نے صدر بننے کی صورت میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کو خوشخبری سنادی۔کملا ہیرس نے ایک بیان میں کہا کہ اگر میں صدر بنی تو مواقع سے بھرپورمعیشت ہوگی اور پہلی بار گھر خریدنیوالوں کو 25 ہزار ڈالردیے جائیں گے۔دوسری جانب سابق صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ یورپی یونین ویسے تو اتحادی ہیں مگر امریکہ کے ساتھ بہت برا سلوک کرتے ہیں، اقتدار میں آیا تو یہ برداشت نہیں ہوگا اوریورپی مصنوعات پر ٹیرف لگایا جائیگا۔ادھرامریکہ کے صدر جو بائیڈن نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ شکست سے ڈرتے ہیں اس لیے کملا ہیریس سے دوسرے مباحثے سے گریز کررہے ہیں۔