اگنی 5 میزائل کا کامیاب تجربہ

   

نئی دہلی: ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے پیر کو دیسی ساختہ اگنی5 میزائل مشن دیویاستر کا پہلا کامیاب تجربہ کیا۔اس کے ساتھ ہندوستان ملٹیپل انڈیپنڈنٹلی ٹارگیٹ ایبل ری اینٹری وہیکل ٹیکنالوجی پر مبنی میزائل تیار کرنے والے دنیا کے منتخب ممالک کے گروپ میں شامل ہو گیا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سائنسدانوں کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔ اس میزائل کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ وار ہیڈ کو ایک ساتھ کئی جگہوں پر استعمال کر سکتا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس پروجیکٹ میں خواتین کی طاقت کا بڑا کردار ہے کیونکہ اس کی ڈائریکٹر ایک خاتون سائنسدان ہیں۔