اہم خبر: دنیابھر کے 27 ممالک میں اومیکرون ویریئنٹ نے دی دستک

,

   

کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون پوری دنیا میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ دو ہفتے قبل جنوبی افریقہ میں اس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد اب یہ دنیا کے 27 ممالک میں پہنچ چکا ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق یہ ویریئنٹ امریکہ سے جنوبی کوریا تک پہنچ گیا ہے۔ انتہائی متعدی ویریئنٹ مسافروں کے ذریعے ان ممالک تک پہنچا ہے۔ جنوبی افریقہ سے امریکہ واپس آنے والا ایک شخص اس قسم سے متاثر پایا گیا ہے۔ یہ امریکہ کا پہلا کیس ہے۔ اومیکرون کے پہلے کیس کی اسرائیل میں بھی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرہ شخص ملاوی روڈ سے بس میں سوار ہو کر تل ابیب پہنچا تھا۔ اٹلی میں بھی پہلے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ہندوستان میں بھی کل دو کیسز کرناٹک میں پائے گئے ہیں۔