ایئر انڈیا کی فروخت کو وزیراعظم نریندرمودی نے اپنی کامیابیوں میں شمارکرایا

   

ایئر انڈیا کی فروخت کو وزیراعظم نریندرمودی نے اپنی کامیابیوں میں شمارکرایا

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ایئر انڈیا کی فروخت کو فیصلہ کن حکومت کی پہچان قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ملک میں اس طرح کی فیصلہ کن حکومت پہلے کبھی نہیں تھی۔ خسارے میں چلنے والی پبلک سیکٹر ایئر لائن ایئر انڈیا کی نجکاری میں حکومت کی کامیابی کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ا ن کی وابستگی اور سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے صنعتوں کی تنظیم انڈین اسپیس ایسوسی ایشن کا آغاز کرتے ہوئے اپنی حکومت کے اصلاحی وعدوں کا خاکہ پیش کیا، جو ملک کے خلائی شعبے میں حصہ لینے کی خواہش رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری شعبے کے حوالے سے حکومت کی پالیسی یہ ہے کہ جن شعبوں کی ضرورت نہیں وہ نجی اداروں کےلیے کھول دئے جائیں۔خلا سے دفاع تک کئی شعبوں کے افتتاح کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت نے قومی مفاد اور مختلف سٹیک ہولڈرز کی ضرورت کو مدنظر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اتنے بڑے پیمانے پر اصلاحات کا مشاہدہ کر رہا ہے کیونکہ اس کا وژن واضح ہے جو کہ ایک خود کفیل ہندوستان بنانا ہے..