ایئر انڈیا کی ممبئی۔نیویارک فلائٹ تکنیکی خرابی پر واپس

   

ممبئی: ایئر انڈیا کی ممبئی۔نیویارک پرواز کو تکنیکی خرابی کی وجہ سے منگل کی صبح ایرانی فضائی حدود سے واپس لوٹنا پڑا۔ نیویارک کے جے ایف کے ہوائی اڈے کیلئے جانے والی پرواز اے آئی۔119 نے تقریباً 2.20 بجے اُڑان بھری اور کچھ گھنٹوں کے بعد واپس لوٹ آئی۔ طیارہ میں کچھ تکنیکی مسائل تھے اور مسافروں و پائلٹ ٹیم کی سیکورٹی کو پیش نظر رکھتے ہوئے احتیاطی جانچ کیلئے طیارہ کو ممبئی واپس بلالیا گیا۔
کا فیصلہ لیا گیا۔طیارہ آج صبح چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈہ (سی ایس ایم آئی اے) پر بحفاظت اترا اور تکنیکی جانچ کے لیے بھیج دیا گیا، جبکہ ایئر انڈیا افسران نے سبھی مسافروں کی دیکھ بھال کا انتظام کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ میں بیٹھے مسافروں کو جلد باہر نکالنے کے لیے ایک متبادل پرواز کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ وہیں انھیں ہوٹل میں رکنے، نئی پرواز کا متبادل فراہم کرنے، گاڑی اور کھانے وغیرہ کا بھی انتظام کیا گیا۔