ایران اور افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز کی کھیپ پاکستان آنا شروع

   

اسلام آباد۔ پڑوسی ممالک ایران اور افغانستان سے پیاز کے 70 اور ٹماٹر سے 50 سے زائد ٹرالر کراچی کی سبزی منڈی پہنچ چکے ہیں جس کے بعد ان کی تھوک قیمتوں میں نمایاں کمی ہوگئی ہے۔سبزی منڈی میں پیاز کی قیمت میں 100 روپے اور ٹماٹر کی قیمت میں 120 روپے فی کلو تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد ہول سیل میں پیاز 50 روپے کلو اور ٹماٹر 100 سے 110 روپے فی کلو میں فروخت ہوا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں شدید سیلاب کی وجہ سے فصلیں تباہ ہونے پر پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی تھیں۔