تہران : مغربی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران روس اور یمن کے حوثیوں کے درمیان خفیہ مذاکرات نتیجہ خیز بنانے کی کوشش کررہا ہے تاکہ بحیرہ احمر سے گزرنے والے جہازوں کو نشانہ بنانے کے لیے P-800 Oniks روسی میزائل حوثیوں کو دیے جائیں۔ رپورٹ میں کہا ہے کہ روس نے ابھی اس معاملے پر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ مذاکرات ایران کے سابق صدر رئیسی دور میں شروع ہوئے تھے۔ واضح کیا گیا ہے کہ اگر یہ میزائل حوثیوںکو مل گئے تو امریکہ اور یورپی جہازوں کو زیادہ موثر انداز سے نشانہ بنایا جاسکے گا۔
جرمنی کے ایک کیفے میں دھماکہ
کولون : جرمنی کے شہر کولون کے ایک کیفے میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد معمولی زخمی ہو گئے ہیں۔دھماکہ، بمطابق مقامی وقت، دن 2 بج کر 45 منٹ پر ہوا۔ پولیس نے واقعہ کی تفصیلی معلومات فراہم نہیں کیں تاہم مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکہ کے نتیجے میں 2 افراد معمولی زخمی ہو گئے ہیں۔جائے وقوعہ کے اطراف میں مقیم افراد سے وصول معلومات کے مطابق پہلے دھماکے کی آوازسنائی دی اور کیفے کے شیشے ٹوٹ گئے۔ بعد ازاں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے کیفے کو مادّی نقصان پہنچا ہے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کروا دی ہیں۔