ایران میں امریکی سی آئی اے کے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ

   

تہران ۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے اپنے ہاں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ایک نیٹ ورک کو بے نقاب کر دینے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی انٹیلیجنس ادارے کے جاسوسی کی روک تھام کے شعبے کے سربراہ نے بتایا کہ اب تک 17 مبینہ جاسوسوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ یہ تمام افراد ایرانی بتائے گئے ہیں اور ان میں سے کچھ کو سزائے موت بھی سنائی جا سکتی ہے۔ ساتھ ہی چند یورپی اور ایشیائی ممالک پر بھی ایران مخالف خفیہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔