ایران میں دو بہائی خواتین کی سزا پر امریکہ کی مذمت

   

نیویارک : بین الاقوامی مذہبی آزادی کے امریکی کمیشن نے ایران میں دو بہائی خواتین کو دی گئی دس سال قید کی سزا ؤں کی مذمت کی ہے۔ 69 سالہ مہوش صابت اور 60سالہ فریبہ کمال آبادی ایران کی بہائی کمیونٹی کے پانچ دیگر افراد کے ساتھ 2008 اور 2018 کے درمیان پہلے ہی دس سال کی سزا کاٹ چکی ہیں۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ ساتوں کی گرفتاریاں ایرانی بہائی کمیونٹی میں خواتین کیلیے سماجی اور روحانی کام کے نتیجے میں ہوئیں۔ بین الاقوامی مذہبی آزادی کی امریکی کمشنر شیرون کلائین بام نے کہا کہ ایرانی حکومت کا مہوش صابت اور فریبہ کمال آبادی پر مسلسل ظلم و ستم بہائیوں کی مذہبی آزادی کے خلاف حکومت کی عشروں سے جاری مہم کا تازہ ترین واقعہ ہے۔ انہوں نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایرانیوں کی زیادہ سے زیادہ مذہبی آزادیوں اور دیگر حقوق کے لیے کوششوں کی حمایت کرے۔