ایران میں مظاہرین کی معاشی ہڑتال کا اعلان

   

تہران : ایران میں زیرحراست لڑکی کی موت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، ایرانی مظاہرین نے کل سے تین روزہ معاشی ہڑتال کی کال دے دی ہے۔ مظاہرین نے چہارشنبہ کو تہران کے آزادی اسکوائر پر ریالی نکالنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق ایرانی مظاہرین نے ہڑتال اور ریالی کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا ہے۔ دوسری جانب چہارشنبہ کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا تہران یونیورسٹی میں یوم طلبا پر خطاب بھی ہوگا۔ حکومت نے مہیسا امینی واقعہ کے بعد اخلاقیات پر عمل کرنے والی فورس کو بند کردیا ہے ۔