ایران میں مظاہرے جاری پولیس فائرنگ، مزید 3 ہلاک

   

تہران : ایران میں زیرحراست لڑکی مہیسا امینی کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ انسانی حقوق گروپ کے مطابق صوبہ کردستان میں سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ کر دی جس سے 3 ہلاک ہو گئے۔ 17 ستمبر سے جاری مظاہروں میں 378 مظاہرین مارے جا چکے ہیں۔ ان میں 47 بچے بھی شامل ہیںجبکہ 15 ہزار سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔