ایران میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد 1135 ہوگئی، عوام کی حفاظت کیلئے مقامات مقدسہ عارضی طور پر بند

,

   

تہران: ایران میں کورونا روائرس کے نتیجہ میں تاحال 1135 لوگوں کی جانیں چلی گئیں۔ ایران میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے روکنے کیلئے عوام کو انتباہ جاری کیا کہ اگر عوام صحت کے حوالہ دی گئی ہدایات کو نظر انداز اور سفر کرنے کا سلسلہ جاری رکھا گیا تو لاکھوں افراد اس کے سبب ہلاک ہوسکتے ہیں۔ حکومت کی سخت ہدایات کے باوجود ایران کے دو مقدس مزاروں پر زائرین کی جانب سے مظاہرے کے بعد یہ انتباہ جاری کیا گیا۔

ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر عوام نے جذبات سے کام لیتے ہوئے اس طرح کے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا تو ملک میں وائرس کاپھیلاؤ مزید بڑھے گا اور اسے روکنا ناممکن ہوجائے گا۔ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا روضوں کو عارضی طورپر بند کرنے کے بارے میں کہا کہ اہل بیت کے حکم کے مطابق اپنی جان اور دوسروں کی جان کا حفاظت کرنا واجب ہے۔