ایران میں گرفتار آسٹریلیائی خاتون کی تیسری مرتبہ خود کشی کی کوشش

   

تہران ۔7 مئی (سیاست ڈاٹ کام )ایرانی دارالحکومت تہران کی ایفین جیل میں قید انسانی حقوق کی سرگرم کارکن آسٹریلیائی خاتون شہری نے تیسری مرتبہ خود کشی کی کوشش کی ہے۔ یہ بات مذکورہ خاتون کیلی مور گیلبرٹ کے شوہر رضا خندان نے بتائی۔ کیلی مور پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں اور ان پر جاسوسی کا الزام عائد کیا گیا۔رضا خندان اپنی اہلیہ کے ترجمان شمار کیے جاتے ہیں۔ وہ اس وقت پیرس میں جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ فیس بک پر اپنی پوسٹ میں خندان نے واضح کیا کہ جیل میں کیلی مور کی طویل المیعاد انفرادی حراست اس حد تک ناقابل برداشت ہے کہ وہ بارہا خود کشی پر مجبور ہو گئی۔ایرانی حکام نے کیلی مور گیلبرٹ کو 2018 میں اْس وقت گرفتار کیا جب وہ ایران کے دورے پر آئی ہوئی تھی۔ رضا خندان کے مطابق جیل میں کیلی مور کو دیگر قیدیوں کے ساتھ رابطے کی اجازت نہیں ہے۔