ایران نے سرحدوں پرنئے ڈراؤن اور میزائل یونٹ تعینات کردیے۔ آرمی کمانڈر

,

   

انہوں نے کہاکہ زمینی افواج نے سرحدوں پر پہلے ہی 11موبائل اور کمبیٹ بریگیڈ تعینات کر رکھے ہیں۔
تہران۔ایران کے ایک اعلی فوجی کمانڈر نے کہاکہ ایران کی زمینی افواج ملک کی سرحدوں پر نئے ڈرون اور میزائل یونٹ تعینات کررہی ہیں۔

زنہو ا نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق‘ ایرانی فوج کی زمینی افواج کے کمانڈر کیومرس حیدری نے ہفتے کے روز سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی آر این اے کے ساتھ ایک انٹرویو میں یہ تبصرہ کیا‘ جس میں اپنی افواج کے تازہ ترین اقدامات اور ملک کی سرحدی حفاظت کو بہتر بنانے کے اقدامات کی وضاحت کی۔

انہوں نے کہاکہ ”پانچ ڈرون پلاٹون اور پانچ میزائل یونٹس کی سرحدوں پر تعیناتی جاری ہے“۔

انہوں نے کہاکہ یونٹس کی پوزیشنگ کا مطلب یہ نہیں تھا کہ ملک کو خطرہ لاحق ہے‘ بلکہ اپنی افواج کی تیاری کے ساتھ ساتھ انٹیلی جنس کا غلبہ برقرار رکھنے کے لئے اور ملک کی سرحدوں پر تسلط ہے۔

انہوں نے کہاکہ زمینی افواج نے سرحدوں پر پہلے ہی 11موبائل اورکمبیٹ بریگیڈ تعینات کررکھے ہیں۔

کمانڈر نے مزیدکہاکہ ان کی افواج نے دونئی قسم کے میزائلوں کی تیاری مکمل کرلی ہے او رجلد ہی ان کے بڑے پیمانے پر پیدوارشروع ہوجائے گی۔