ایران پر یورپ کے راستے حزب اللہ کوہتھیار پہنچانے کا الزام

   

تہران : ایک ایسے وقت میں جب مشرق وسطیٰ کا خطہ 7 اکتوبر کو غزہ کی پٹی میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے ایک بدترین سکیورٹی بحران کا سامنا کر رہا ہے باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایران حزب اللہ کو ہتھیاروں کی ترسیل کے لیے یورپی بندرگاہوں کا استعمال کر رہا ہے۔ذرائع نے کہا کہ حزب اللہ کو ایرانی بحری جہازوں پر میزائل اور بم ملے جو بیلجیم، اسپین اور اٹلی کی بندرگاہوں سے منتقل کیے گئے تھے۔برطانوی اخبار ’ٹیلی گراف‘ نے ایک ذریعیکے حوالے سے بتایا کہ جب اسرائیلی فضائیہ نے عراق کے راستے شمالی شام میں زمینی راستے سے آنے والی کھیپوں کو نشانہ بنانا شروع کیا تو ایران نے سمندر کے ذریعے ہتھیاروں کی ترسیل کا رخ کیا۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہتھیاروں اور دیگر سامان کو شام کی بندرگاہ لطاکیہ پر بھیج دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد بحری جہاز واپس اینٹورپ، والنسیا اور ریویننا کی بندرگاہوں کی طرف روانہ ہوجاتے ہیں۔اس تناظر میں ایک سینئر اسرائیلی انٹلیجنس ذریعہ نے کہا کہ “یورپ کو استعمال کرنے سے ترسیل کی نوعیت اور ذریعہ کو چھپانے میں مدد ملتی ہے، اور کاغذات اور کنٹینرز کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے”۔